اسلام آباد  (ویب نیوز)

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 28 فروری کوپیش ہونے کا حکم دے دیا۔ہفتہ کو بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں عمران خان اور دیگر کے خلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین کی عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ اسلام آبادہائی کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ عمران خان 28 فروری کوبینکنگ کورٹ میں پیش ہوں۔عمران خان کی قانونی ٹیم کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کی کاپی عدالت میں پیش کی گئی۔عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔کیس کی سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی گئی۔