اسلام آباد (ویب نیوز)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں 50نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،10مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔قومی ادارہ  برائے صحت (این آئی ایچ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار472 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے50 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ، اس طرح اس مدت میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 1.12 فیصد رہی۔مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 10 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔