لاہور (ویب نیوز)
پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے) جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) بھی کہا جاتا ہے، نے حکومت پنجاب کے زیر اہتمام جشنِ بہاراں میں شرکت کی ہے، جو کہ 4 مارچ 2023 سے لیکر 14مارچ2023 پورے صوبے میں منایا جا رہا ہے۔ سی بی ڈی پنجاب نے ایک شاندار فلوٹ تیار کیا ہے جس کو لاہور کی معروف ترین شہراہوں پر رواں دیکھ کر شہریوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ سی بی ڈی پنجاب کے فلوٹ پر مینار پاکستان کا ماڈل نصب کیا گیا ہے، جو کہ ملک کی آزادی کی نمائندگی کرتا ہے، اس فلوٹ میں سی بی ڈی پنجاب کے پراجیکٹس کو بھی دکھایا گیا ہے، جن میں سیریس، دی رن وے اور دی ریگالیا شامل ہیں۔
یہ فلوٹ ترقی پسند پنجاب کی علامت ہے اور صوبے کی ترقی کے لیے اتھارٹی کے اقدامات کی عکاسی کرتا ہے۔فلوٹ کو پھولوں سے سجایا گیا ہے جو کے موسم بہار کی آمد کا پیغام دے رہے ہیں۔
سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او جناب عمران امین نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا،“مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ سی بی ڈی پنجاب جشنِ بہاراں کی تقریبات کا حصہ بننے ہے۔ یہ تقریبات ہمارے لیے پنجاب کی ترقی کے لیے اپنی وابستگی کا اظہار کرنے اور اپنے صوبے کے شاندار ثقافتی ورثے کو منانے کا ایک بہترین موقع ہے۔
فلوٹ پر دکھائے گئے منصوبے سی بی ڈی پنجاب کے جدید انفراسٹرکچر کی ترقی کے عزم کا ثبوت ہیں۔ سیریس پنجاب میں مخلوط استعمال کی سب سے اونچی فلک بوس عمارت ہوگی۔ رن وے ایک تجارتی مرکز ہوگا۔ جس میں دنیا کی بہترین ریٹیل برانڈز ہونگے۔ ریگالیا ایک پرتعیش رہائشی منصوبہ ہے جو لاہور میں رہنے کی بہترین جگہیں پیش کرے گا۔ یہ فلوٹ ترقی پذیر پنجاب کی علامت ہے۔