اللہ کا شکر پاکستان میں آج کا دن بڑی تباہی کے بغیر گزر گیا: صدر عارف علوی
وقت کی ضرورت ہے کہ تمام سیاستدان یکجا ہوں، صدر مملکت کا سوشل میڈیا پر بیان
اسلام آباد(ویب نیوز)
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے اللہ کا شکر پاکستان میں آج کا دن بڑی تباہی کے بغیر گزر گیا۔وقت کی ضرورت ہے تمام سیاستدان یکجا ہوں،سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عارف علوی کا کہنا تھا کوئی بھی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا تھا لیکن اللہ کا شکر پاکستان میں آج کا دن بڑی تباہی کے بغیر گزر گیا۔صدر عارف علوی کا کہنا تھا وقت کی ضرورت ہے تمام سیاستدان یکجا ہوں، سیاست دان انتخابات کا رخ اختیار کریں، یہ ہمارا وطن ہے اس کی خاطر امن اور سلامتی کو لبیک کہیں