کراچی میں راشن تقسیم کے دوران بھگڈر مچنے سے تین بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
سائٹ ایریا نورس چورنگی پر راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی ، بھگدڑ کے دوران دھکم پیل سے فیکٹری سے ملحقہ دیوار بھی گر گئی
کراچی (ویب نیوز)
کراچی میں سائٹ ایریا کے علاقے میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگڈر مچنے سے گیارہ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ مرنے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق سائٹ ایریا نورس چورنگی پر راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت گیارہ افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں 8 خواتین بھی شامل ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ راشن تقسیم کے دوران گیارہ افراد جاں بحق ہوئے جبکہ بہت سے افراد بیہوش بھی ہوگئے جنھیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال میں زیر علاج کچھ افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق راشن تقسیم کے دوران بھگدڑ کے دوران دھکم پیل سے فیکٹری سے ملحقہ دیوار بھی گر گئی، جس کے باعث کئی افراد نالے میں گر گئے ہیں۔ جس کے باعث کئی افراد نالے میں گر گئے ہیں جبکہ کچھ بھاگنے کے دوران گر کر زخمی ہوئے،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ راشن کی تقسیم کے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر موجود تھی اور کئی افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بھگدڑ کے دوران کئی افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی ہے، راشن کی تقسیم کے دوران لوگوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔اطلاعات کے مطابق راشن مقامی فیکٹری کی جانب سے مستحقین میں تقسیم کیا جا رہا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جس جگہ راشن تقسیم کیا جارہا تھا وہاں کرنٹ لگنے کی وجہ سے بھگدڑ مچی۔