نابلس / قلقیلیہ (ویب نیوز)

قابض اسرائیلی فورسز نے قلیقلیہ ا ور نابلس میں آبادکاری مخالف پرامن مارچ کو منتشر کرنے کی غرض سے نہتے فلسطینی شہریوں پر فائرنگ اور شیلنگ کی گئی ،درجنوں فلسطینی زخمی ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قلقلیہ گورنری کے علاقہ کفر قدوم میں قابض اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 6 فلسطینی نوجوان زخمی ہو گئے ،کفر قدوم اور مشرقی نابلس کے بیت داجن دیہات میں درجنوں فلسطینی شہریوں کو دم گھٹنے  کے باعث بے ہوش ہو گئے ۔مزید برآں مغربی کنارے کے جنوبی شہر طوباس میں اسرائیلی فوجیوں کی براہ راست فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان زخمی ہوا۔فلسطینی انجمن ہلال احمر کی رپورٹ کے مطابق وادی الفرع قصبہ میں علی دارغمہ نامی نوجوان کو کندھے میں گولی لگی۔ایک دوسری پیش رفت میں اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شہروں کو مقبوضہ وادی اردن سے ملانے والی الحمرا فوجی چیک پوائنٹ بند کر دیا۔ اس کا مقصد شمالی وادی اردن میں فائرنگ کر کے دو اسرائیلیوں کو ہلاک کرنے والے حملہ آور کی تلاش بتایا جاتا ہے۔قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شہروں اریحا، نابلس اور طوباس کا محاصرہ کر کے مغربی کنارے کے متعدد قصبات کے داخلی راستوں پر فوجی چوکیاں بنا دیں جہاں فلسطینی گاڑیوں کو روک کر اس میں سوار افراد کی شناخت کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔دریں اثنا  اسرائیلی فوج کے حفاظتی حصار میں یہودی آباد کاروں کے جتھوں نے غرب اردن کے شہروں البریح اور بیت لحم میں فلسطینی شہریوں پر پتھرا ئوکیا۔ نابلس میں یہودی آبادکاروں نے حوارہ اور سلمان فارسی رانڈ آباٹ پر فلسطینیوں پر حملے کئے ۔

 

  • اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے علاقے عزون میں20 سالہ نوجوان ایاد عزام سلیم کو سینے اور پیٹھ میں گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق ایاد عزام سلیم کو قلقیلیہ شہر کے مشرق میں واقع قصبے عزون میں اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے گولی مار کر شہید کیا۔ فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ مذکورہ نوجوان پر حملے میں دیگر 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ رواں سال اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 93 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ۔