کراچی (ویب نیوز)

  • سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
  • ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 3100 روپے بڑھ کر 217700 روپے کی سطح پر آگئی

سونے کی عالمی قیمت میں کمی آئی ہے تاہم مقامی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کی کمی سے 2002 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے باوجود ملکی سطح پر سونے کے نرخ میں کئی ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 3100 روپے بڑھ کر 217700 روپے کی سطح پر آگئی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 2656 روپے بڑھ کر 186643 روپے کی سطح پر آگئی۔

  • غیر یقینی صورتحال، ڈالر مزید مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی
  • ڈالر ٹرپل سنچری کی سطح کے قریب، حصص مارکیٹ میں مندی سے سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان

ملک میں جاری غیر یقینی صورتحال، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کی جانب سے ممکنہ قسط میں تاخیر کے باعث امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید گراوٹ دیکھی گئی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 44 پیسے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 284 روپے 65 پیسے سے بڑھ کر 287 روپے 09 پیسے ہو گئی ہے۔ادھر انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قدر 1 روپے بڑھ کر 293 روپے ہو گئی ہے۔دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی غیر یقینی صورتحال کے اثرات سامنیآنے لگے ہیں، پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے حکومت اور عدالت کے درمیان چل رہی کشمکمش کے باعث حصص مارکیٹ میں دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران اتار چڑھاو کا غلبہ رہا، 100 انڈیکس ایک موقع پر 40183.81 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔ تاہم دوپہر بارہ بجے کے حصص مارکیٹ میں بدترین مندی غالب آ گئی۔کاروبار کے اختتام پر 213.75 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی جس کے باعث ایک مرتبہ پھر 40 ہزار کی نفسیاتی حد گر گئی اور 100 انڈیکس 39835.90 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.53 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 3 کروڑ 44 لاکھ 95 ہزار 354 شیئرز کا لین دین ہوا۔ زیادہ تر انویسٹرز کی طرف سے شیئرز کے فروخت کو ترجیح دی گئی۔حصص مارکیٹ میں بدترین مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو 40 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس 40049.65 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔