وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سراج الحق کی تین رکنی وفد کے ہمراہ لاہور میں ملاقات
ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان وزیراعظم آفس
سراج الحق کے ہمراہ وفد میں لیاقت بلوچ اور امیر العظیم بھی شامل تھے
لاہور( ویب نیوز)
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ہفتہ کو تین رکنی وفد کے ہمراہ لاہور میں ملاقات کی۔ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وفاقی وزیر برائے اکنامک افیئرز ڈویژن سردار آیاز صادق اور وفاقی وزیر برائے ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق بھی شامل تھے ۔ جبکہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے ہمراہ وفد میں جماعت کے نائب امیر لیاقت بلوچ اور سیکرٹری جنرل امیر العظیم شامل تھے ۔