درخواست گزار کو 26 اپریل تک حفاظتی ضمانت دی جاتی ہے، متعلقہ تاریخ گزرنے کے بعد اس حکم کے قانونی اثرات ہونگے ،تحریری حکم

لاہور (ویب نیوز)

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی حفاظتی درخواست ضمانت کا تحریری حکم جاری کیا۔تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق 19 مارچ کو وقوعہ ہوا جبکہ مقدمہ 6 اپریل کو درج کیا گیا، قانون کے مطابق درخواست گزار نے متعلقہ عدالت پیش ہونا ہے۔ حکمنامے میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار کو 26 اپریل تک حفاظتی ضمانت دی جاتی ہے، متعلقہ تاریخ گزرنے کے بعد اس حکم کے قانونی اثرات ہوں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں سابق وزیراعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے تھانہ رمنا اسلام آباد میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست لاہو ہائیکورٹ میں دائر کی گئی تھی، جس میں مقدمہ مدعی منظور احمد کو فریق بنایا گیا تھا۔