احمد آباد (ویب نیوز)
بھارتی عدالت نے 2002 کے گجرات فسادات کے دوران 11 مسلمانوں کے قتل میں ملوث 69 افراد کو بری کردیا ۔بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں 11 مسلمانوں کے قتل کے مقدمے کے مطابق فروری 2002 میں ہندو انتہاپسندوں نے مسلمان آبادی میں گھروں کو آگ لگائی تھی جس میں 11 مسلمان شہید ہوئے تھے۔حملے کی تحقیقات کے مطابق گجرات پولیس نے مسلمانوں کی کوئی مدد نہیں کی اور انہیں شرپسندوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا تھا۔متاثرین کے وکیل نے فیصلے کو اعلی عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے سے ایک بار پھر متاثرین کو انصاف سے محروم کیا گیا ہے، بھارت کے موجودہ وزیراعظم نریندر مودی فسادات کے دوران گجرات کے وزیراعلی کے عہدے پر فائز تھے۔