مظفرآباد (ویب نیوز)
آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے سردار تنویر الیاس خان کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی ایل اے 15 باغ 2 کی نشست پر انتخاب کیلئے شیڈول جاری کر دیا یہ نشست سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی عدالتی فیصلے کے بعد خالی ہو گئی تھی. اسمبلی نشست کیلئے پولنگ 8 جون کو صبح 8 سے شام 5 بجے تک ہو گی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 10 مئی دن 4 بجے تک جمع کروائے جا سکیں گے،کاغذات کی جانچ پڑتال 11 مئی کو ہو گی. کاغذات نامزدگی پر اپیلیں 15 مئی کو کی جا سکیں گی.اپیلوں پر سماعت 16مئی کو ہو گی امیدواروں کی حتمی فہرست 18مئی کو جاری کر دی جائے گی. 19 مئی کو امیدواروں کو نشانات الاٹ کئے جائیں گے. انتخاب کیلئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج باغ کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی ذمہ داریاں دے دی گئیں. ریٹرننگ آفیسر کی ذمہ داری ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج ادا کریں گے.اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کی ذمہ داری تحصیلدار باغ کو دے دی گئی. یاد رہے سردار تنویر الیاس 2 سال تک کسی بھی عوامی عہدے کے لئے نااہل ہوچکے ہیں علاو ہ ازیں آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 15 وسطی باغ میں انتخابات کیلئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج باغ کوڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیملی کورٹ باغ کو ریٹرننگ آفیسر،تحصیلدارباغ کو ریٹرننگ آفیسر مقرر کر دیا ہے۔ اس حوالہ سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔