اسلام آباد (ویب نیوز)
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے خاتون جج کو دھمکی کے کیس میں عدالتی نوٹس جاری ہونے پر نظرِ ثانی اپیل پر سماعت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل کی استدعا پر ملتوی کر دی۔جمعرات کو ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا کی عدالت نے سماعت کی جس کے دوران عمران خان کے وکیل گوہر علی خان پیش ہوئے۔اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ کے تفتیشی افسر صغیر علی بھی ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔ عمران خان کے وکیل گوہر علی خان نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کر دی۔وکیل گوہر علی خان نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کی جانب سے وکیل نعیم پنجوتھہ کو پیش ہونا ہے جو لاہور ہیں۔انہوں نے استدعا کی کہ عمران خان کے وکیل دستیاب نہیں، اس لیے سماعت ملتوی کی جائے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے کیس کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کر دی۔