• عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ نے سماعت بغیر کارروائی جمعہ تک ملتوی کرنے کی استدعا کردی
  • اپیل پر دلائل عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے دینے ہیں، وکیل نعیم پنجوتھہ
  •  دلائل نہیں دیں گے تواپیل خارج کردوں گا،جج طاہرعباس سپرا

اسلام آباد (ویب نیوز)

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں خاتون جج دھمکی کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو جاری نوٹس کے خلاف اپیل پر منگل کو دلائل طلب کو لئے ۔ جج طاہرعباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ دلائل نہیں دیں گے تواپیل خارج کردوں گا۔پیر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہرعباس سپرا نے خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کو جاری نوٹس کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کی۔عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ نے سماعت بغیر کارروائی جمعہ تک ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ اپیل پر دلائل عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے دینے ہیں، جو آج لاہورہائیکورٹ پیش ہوں گے۔جج طاہرعباس سپرا نے کہا کہ سلمان صفدرمصروف ہیں تو ہر کیس میں وکالت نامہ کیوں جمع کروایا ہے، اپیل آپ نے دائر کی، دلائل نہیں دیں گے تو اپیل خارج کردوں گا۔وکیل نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ سیاسی نوعیت کے کیسزختم ہونے میں خاتون جج دھمکی کیس بھی ختم ہوسکتا ہے، اپیل کو ابھی ایک ماہ نہیں ہوا، التوا پر کوئی اعتراض نہیں۔بعدازاں عدالت نے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت آج (منگل کو) تک ملتوی کردی۔