- قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں مزید ترامیم پردوبارہ غور کیا جانا چاہیے،عارف علوی
اسلام آباد (ویب نیوز)
صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے قومی احتساب ترمیمی بل 2023 پارلیمنٹ کو دوبارہ غور کے لئے بھجوا دیا۔ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابقصدر مملکت نے بل آئین کے آرٹیکل 75 ایک بی کے تحت پارلیمان کو واپس بھجوایا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بل پارلیمنٹ کو واپس غور کے لئے بھجواتے ہوئے لکھا ہے کہ قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں پہلے کی گئی ترامیم سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں ،بل اور وزیرِ اعظم کی ایڈوائس میں اس پہلو کا حوالہ نہیں دیا گیا۔صدرمملکت نے کہا ہے ایک زیر التوا معاملے کے اثرات پر غور کئے بغیر قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں مزید ترامیم پر دوبارہ غور کیا جانا چاہیے۔قبل ازیں، وزیرِ اعظم میاں محمد شہبازشریف نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت بل توثیق کیلئے صدر مملکت کو بھجوایا تھا۔