اسلام آباد (ویب نیوز)
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ جنگ زدہ سوڈان سے 1 ہزار پاکستانیوں کے بحفاظت انخلا کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ سے جاری پیغام کے مطابق خرطوم میں پاکستانی سفیر نے سعودی عرب اور چین کے تعاون سے آپریشن مکمل کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سوڈان سے 1 ہزار پاکستانیوں کے انخلا کے بعد پاکستانیوں کے انخلا کا آپریشن مکمل ہو گیا ہے تاہم کچھ لوگ جدہ میں ہیں جن کی واپسی کا عمل جاری ہے۔