• سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے افتخار حسین کو پی ٹی آئی کو اے پی سی میں دعوت دینے پر تحفظات سے آگاہ کیا تھا
  •  پی ٹی آئی کی اے پی سی میں شرکت سے  انکارپرجے یو آئی (ف) اے پی پی سی میں شریک ہوگی

اسلام آباد  (ویب نیوز)

 پی ٹی آئی نے اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے باضابطہ معذرت کرلی، اے پی سی کے نامکمل ایجنڈا سے عدم اتفاق کیا گیا جب کہ جے یو آئی ف کے رہنما سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے اے این پی کے سیکرٹری جنرل میان افتخار حسین سے ملاقات میں پی ٹی آئی کو اے پی سی میں  دعوت دینے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا ۔منگل کو پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق  پی ٹی آئی نے  اے این پی کی ال پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے معذرت کرلی اے پی سی میں مدعو سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے کہا ہے کہ  پی ڈی ایم حکومت آئین کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے ، اگر 14 مئی تک الیکشن نہیں ہوتے تو انکا مطلب ہوگا انہوں نے آئین توڑا ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے جو ایجنڈا دیا ہے ہم اس سے اتفاق نہیں کرتے ، ہم سمجھتے ہیں تمام مسائل کی وجہ یہ حکومت ہے اے این پی بھی اس حکومت کا حصہ ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ ملک کی خراب معیشت اور امن و امان کی خراب صورت حال کی وجہ بھی یہ حکومت ہے ۔ اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت  سے معذرت کرتے ہیں ہم اسکا حصہ نہیں بنیں گے ۔پی ٹی آئی نے ازخود آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت  نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے  ۔شرکت کی دعوت قبول کی تھی، لیکن اب ہم نہیں جائیں گے ،پارٹی  قیادت نے منع کردیا ہے کہ این این پی کی اے پی سی میں  نہیں جانا۔ دوسری طرف پی ٹی آئی کی  اے پی سی میں شرکت سے  انکارکے بعدجے یو آئی (ف) اے پی پی سی میں شرکت کرے گی۔