اسلام آباد / راولپنڈی/  سیالکوٹ / اٹک / رحیم یار خان (ویب نیوز)

  • پی ٹی آئی کارکنان کی سری نگر ہائے وے کو بلاک کرنے کی کوشش،پولیس کی شیلنگ
  • اسلام آباد کے جی الیون سگنل پر کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا، پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس پر پتھرا ئوکیا
  • لاہور میں مال روڈ گورنر ہائوس کے سامنے پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں جھڑپیں ،6کارکن گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے سری نگر ہائے وے کو بلاک کرنا شروع کر دیا تاہم پولیس نے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ کر دی۔کشمیر ہائی وے جی الیون سگنل پر کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا، پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس پر پتھرا ئوکیا۔دوسری جانب، لاہور میں مال روڈ گورنر ہائوس کے سامنے پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں چھڑپیں ہوئیں، پولیس نے چھ کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ پولیس فورس کی قیادت کرتے ہوئے زمان پارک کی جانب روانہ ہوگئے، پولیس اپنے ہمراہ واٹر کینن لے کر جا رہے ہیں اور راستے میں موجود کارکنوں کو منتشر کر رہے ہیں۔پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکنوں سے ٹرک بھی قبضہ میں لے لیا جبکہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ۔

  • راولپنڈی ، مال روڈ پر کنٹینرز لگا دیئے گئے
  • حیدر روڈ کی جانب سے اے ایف آئی سی جانے والا راستہ بھی بند کر دیا گیا
  • فلیش مین چوک کے قریب مری روڈ پر خاردار تاریں بچھا دی گئیں

راولپنڈی میں مال روڈ پر کنٹینرز لگا دیئے گئے ۔اے ایف آئی سی چوک،جی پی او چوک میں کنٹینرزکھڑے کر دیئے گئے۔حیدرروڈ کی جانب سے اے ایف آئی سی جانے والا راستہ بھی بند کر دیا گیا۔راولپنڈی میں مال روڈ پر کنٹینرز کی تنصیب شروع کردی گئی۔اے ایف آئی سی چوک،جی پی او چوک میں کنٹینرز کھڑے کر دیئے گئے۔حیدر روڈ کی جانب سے اے ایف آئی سی جانے والا راستہ بھی بند کر دیا گیا۔جی پی او چوک اورکچہری چوک میں بھی مزید کنٹینرز لگائے جائیں گے۔فلیش مین چوک کے قریب مری روڈ پر خاردار تاریں بچھا دی گئیں۔

  • عمران خان کی گرفتاری کیخلاف احتجاج ،توڑ پھوڑ،مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کیخلاف مقدمات درج
  • مقدمات میں جلا ئوگھیرائو، املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس اہلکاروں پرحملے کی دفعات شامل کی گئیں
  • سلام آباد کے 4 تھانوں میں مقدمات درج سیالکوٹ میں بھی جلائو گھیرائوپر54 نامزداور300 نامعلوم ملزمان کیخلاف تھانہ رنگ پورہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا
  • اٹک میں بھی تحریک انصاف کے 77 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ،رحیم یارخان میں بھی پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف مقدمات درج کئے گئے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان گرفتاری پر تحریک انصاف کے کارکنوں کا احتجاج اور توڑ پھوڑ کے الزام میں وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے متعدد شہروں میں متعدد مقدمات درج کرلیے گئے۔اسلام آباد کے 4 تھانوں میں مقدمات درج کر لئے گئے۔ جلا ئوگھیرائو، املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس اہلکاروں پرحملے کی دفعات شامل ہیں۔ اسلام آباد میں دفعہ 144 کے بعد ریڈ الرٹ بھی جاری کر دیا گیا۔شہر بھر میں تعینات پولیس اہلکاروں کو اسلحہ ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ریڈ زون میں عام افراد کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔پولیس لائنز کے اطراف 1500 جبکہ شہر بھر میں 3 ہزار مسلح پولیس اور انٹی رائٹس فورس کے اہلکار تعینات ہیں۔دوسری جانب سیالکوٹ میں بھی جلا ئوگھیرائوپر54 نامزداور300 نامعلوم ملزمان کیخلاف تھانہ رنگ پورہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کی متن کے مطابق مظاہرین نے رنگ پورہ چوک میں پولیس پرحملہ کیا اور گاڑی کو نقصان پہنچایا، مقدمہ میں عثمان ڈار کا بھائی عمر ڈار بھی نامزد کردیا گیا۔پتوکی میں بھی تھانہ سٹی میں پی ٹی آئی کارکنوں کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ روڈ بلاک اورجلائو گھیرائو کی دفعات کے تحت درج کیاگیا۔ مقدمے میں 23معلوم اور 70سے زائدنامعلوم ملزمان کونامزد کیا گیا ۔ لیاقت پور میں بھی عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج اور جلائو گھیرائو کے الزام میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور کارکنوں کیخلاف 3مقدمات درج کرلئے گئے۔ مقدمات میں روڈ بلاک،کارسرکار مداخلت اور پولیس پرحملے کی دفعات شامل ہیں۔جی ٹی روڈ پر توڑ پھوڑ اور جلائوگھیرا ئوکے الزم میں اٹک میں بھی تحریک انصاف کے 77 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 21 پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار بھی کرلیاگیا۔ پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پرپتھرائو سے ڈی ایس پی سمیت10اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان اسلحہ سے لیس تھے، پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس سے آنسو گیس گن بھی چھینی،7گھنٹے تک پشاور،اسلام آباد نیشنل ہائی وے بلاک رہا۔ملک کے دیگر شہروں کی طرح رحیم یارخان میں بھی پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ مقدمات قومی شاہراہ کو بلاک کرنے پرتھانہ اقبال آباد اورصدر صادق آباد میں درج کرلئے گئے۔ تھانہ اقبال آباد میں 2خواتین سمیت20نامزد اور 95 نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جبکہ تھانہ صدرصادق آباد میں32نامزد اور80 نامعلوم کارکنان کے خلاف درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے لاٹھیوں،اینٹوں سے پولیس پارٹی پر حملہ کیا، ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے جان سے مارنے کی کوشش کی، مظاہرین اداروں کے خلاف اشتعال پھیلارہے تھے۔

  • پی ٹی آئی کے تین وکلاء کو پولیس لائنز میں داخلے کی اجازت مل سکی
  • تحریک انصا ف کی جانب سے 20 وکلاء کی لسٹ فراہم کی گئی تھی

 پولیس لائنز میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے 3 وکلا ء کو داخلے کی اجازت مل سکی۔بدھ کو سابق وزیراعظم عمران خان کی لیگل ٹیم کو پولیس لائنز میں قائم عدالت میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی ، تحریک انصاف کے مرکزی رہنمائوں کو بھی پولیس لائنز جانے سے روک دیا گیا  ۔ شاہ محمود، اسد عمر، وزیراعلی گلگت بلتستان، علی اعوان سمیت دیگر کو پولیس لائنز جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ حکام نے کہا کہ صرف مجاز افراد کو پولیس لائنز میں داخلے کی اجازت ہے۔بعد ازاں عمران خان کے تین وکلا خواجہ حارث، علی بخاری اور بیرسٹر گوہر کو پولیس لائنز میں داخلے کی اجازت مل گئی۔تینوں وکلا عمران خان کے کیسز میں پیروی کریں گے ۔پی ٹی آئی نے 20 وکلاء کی لسٹ فراہم کی تھی  جب کہ 3 وکلا کو پولیس لائنز جانے کی اجازت ملی۔