اسلام آباد (ویب نیوز)

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے 27مئی کو 4 شخصیات کو طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تشکیل دیے گئے کمیشن نے 4 اہم شخصیات کو طلب کرلیا۔ تحقیقاتی کمیشن کی جانب سے آڈیو لیکس تنازع میں 27مئی کو طلب کی گئی 4شخصیات میں صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری، ایڈووکیٹ طارق رحیم، صحافی عبدالقیوم اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے انجم ثاقب شامل ہیں۔آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیشن 27مئی کو طلب کی گئی شخصیات سے مبینہ آڈیوز اور ان میں ہونے والی گفتگو سے متعلق سوالات کرے گا۔