نئی دہلی (ویب نیوز)
دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سکول کے بند ہونے کے معاملہ پر ترجمان دفترخارجہ کا موقف سامنے آگیا ۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی سال مکمل ہونے پر دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سکول کی سرگرمیاں معطل ہوئی ہیں۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ انرولمنٹ کی سطح کم ہونے پر تعلیمی سرگرمی معطل کی گئی، ہائی کمیشن کا سکول کبھی بھی عوام کیلئے نہیں کھلا تھا۔ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ ہائی کمیشن کے عملے کے بچوں کی ضروریات کو پورا کیا جاتا تھا،جون 2020 میں ہائی کمیشن کا عملہ نصف کر دیا گیا تھا، عملے کی تعداد کم ہونے سے بچوں کی تعداد کم ہوئی۔