- ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے پاکستان اور گلگت بلتستان کے تجارت سے وابستہ افراد مستفید ہوں گے
اسلام آباد (ویب نیوز)
کوارڈیلیٹرل ٹریڈ اینڈ ٹریفک ایگریمنٹ(کیو ٹی ٹی اے)کے تحت پاکستان کی تاریخ کی پہلی ٹرانزٹ شپمنٹ چین کے ذریعے قزاقستان کیلئے روانہ کر دی گئی۔ اس ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے پاکستان اور گلگت بلتستان کے تجارت سے وابستہ افراد مستفید ہوں گے اور پاکستان کیلئے تجارت کی نئی راہیں کھل جائیںگی۔ اس شپ منٹ کے سلسلے میں سوست ڈرائی پورٹ میں ایک پروقار تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں قزاقستان کے سفیر یرزہان قسطافین سمیت گلگت بلتستان کے حکومتی عہدیداروں اور تجارت سے وابستہ افراد نے خصوصی شرکت کی۔ کواڈیلیٹرل ٹریڈ اینڈ ٹریفک معاہدہ پر پاکستان، چین ، قزاقستان اور کرغزستان درمیان دستخط ہو گئے تھے جس کے بعد کورونا صورتحال کی وجہ سے ٹرانزات ٹریڈ ممکن نہیں ہوئی تاہم اس معاہدے کے تحت پہلی شپ منٹ پاکستان سے براستہ چین قزاقستان جائے گی۔