شمالی وزیرستان ،فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ ،3اہلکار شہید ،3دہشتگرد ہلاک ،4زخمی
شہدا ء میں 40سالہ صوبیدار اصغر علی، 26 سالہ سپاہی نسیم اور 22 سالہ سپاہی محمد زمان شامل
تینوں شہدا کا تعلق فرنٹیئر کور سے تھا،ہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا،آئی ایس پی آر
میرانشاہ،راولپنڈی (ویب نیوز)
شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے دوران 3ایف سی اہلکار شہید جبکہ 3 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ، دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 3 سکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوئے۔شہدا ء میں 40 سالہ صوبیدار اصغر علی، 26 سالہ سپاہی نسیم اور 22 سالہ سپاہی محمد زمان شامل ہیں۔تینوں شہدا کا تعلق فرنٹیئر کور سے تھا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں آپریشن جاری ہے، پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔mk/nsr