- یورپی یونین سے مذاکرات برسلز میں ہوںگے جس میں جی ایس پی پلس پر بات ہوگی، پاکستان کی تجارت کو بڑھایا جائے گا
- پاکستان کا ایک وفد قازقستان 26 جون کو جارہا ہے جہاں افغانستان اور قازقستان کے وفود سے ملاقاتیں کرے گا
- وزیر خارجہ بلاول بھٹو کہہ چکے ہیں ایسے افراد سے مذاکرات نہیں ہونگے جو پاکستانی شہریوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہے ہیں
- ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرابلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
اسلام آباد (ویب نیوز)
ترجمان دفتر خارجہ ممتاززہرا بلوچ نے کہا ہے کہ یونان کشتی حادثے میں بچ جانے والے افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے،یورپی یونین سے مذاکرات برسلز میں ہوںگے جس میں جی ایس پی پلس پر بات ہوگی یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کی تجارت کو بڑھایا جائے گا ۔جمعرات کے روزہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاززہرابلوچ نے کہا کہ یہ بات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ اس حادثے کے پیچھے کون تھا ؟ یونانی حکام بچ جانے والے افراد کے حوالے سے فیصلہ کریں گے ، یونان کشتی حادثہ میں بچ جانے والوں کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں، یونان میں مرنے والے افراد کے خاندانوں کے ڈی این اے لے لئے گئے ہیں ،وزیر خارجہ نے یونان کے ہم نصب سے ٹیلی فون کیا اور صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف فرانس میں موجود ہیں، ڈپٹی وزیر خارجہ روس نے پاکستان کا دورہ کیا ،روس کے ڈپٹی وزیر خارجہ اور سیکرٹری خارجہ پاکستان نے اسلام آباد میں ملاقات کی اور مذاکرات کی ،دونوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے حوالے سے گفتگو کی برسلز میں پاکستانی وفد آئندہ ہفتے ایک اہم ملاقات کے لئے جا رہا ہے ،یورپی یونین سے مذاکرات برسلز میں ہوںگے جس میں جی ایس پی پلس پر بات ہوگی یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کی تجارت کو بڑھایا جائے گا،وزیر خارجہ 2 جولائی کو جاپان کا دورہ کریں گے، وزیر خارجہ چاپانی حکام سے مذاکرات کریں گے،پاکستان جاپان سے اپنی تجارت کو بڑھائے گا۔پاکستان کا ایک وفد قازقستان 26 جون کو جارہا ہے جہاں افغانستان اور قازقستان کے وفود سے ملاقاتیں کرے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری کہہ چکے ہیں کہ ایسے افراد سے مذاکرات نہیں ہونگے جو پاکستانی شہریوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہے ہیں،پاکستانی فٹبال ٹیم کو بھارت کی طرف سے ویزہ جاری کیا گیا ،افغانستان سے بات چیت کی تفصیلات میں نہیں جائوں گی۔