اسلام آباد (ویب نیوز)

ترجمان دفتر خارجہ ممتاززہرابلو چ نے کہا ہے کہ یونان کے سمندر میں کشتی ڈوبنے کے واقعہ میں بچ جانے والے 12پاکستانی شہریوں کی شناخت ہو گئی ہے۔ ہفتہ کے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں ممتاززہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ فی الحال میں حادثہ میں جاںبحق ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد اوران کی شناخت بتانے سے قاصر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اوریونان پاکستانی شہریوں کی شناخت اوران کی ریکوری کے حوالہ سے مقامی انتظامیہ سے رابطہ میں ہیں۔