اسلام آباد (ویب نیوز)
بجلی کا شارٹ فال 6ہزار 598میگاواٹ تک پہنچنے کے باعث ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8سے 10گھنٹے ہوگیا۔ پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 20ہزار 402میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی طلب 27ہزار میگاواٹ ہے۔ پن بجلی کی پیداوار 6ہزار 200میگاواٹ، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 563 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 9 ہزار میگاواٹ ہے اور ونڈ پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار 1ہزار245 میگاواٹ ہے۔سولر بجلی گھروں کی پیداوار 100 میگاواٹ ہے اور نیوکلیئر پاور پلانٹس کی پیداوار 3 ہزار164 میگاواٹ ہے جبکہ بگاس سے 130 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔