اسلام آباد (ویب نیوز)
ملک بھر میں مہنگائی میں اضافے کا رجحان مسلسل جاری ہے، حالیہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.33 فیصد اضافہ ہوا جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 28.96 فیصد رہی۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ایک ہفتے کے دوران 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، چینی، آٹے کا تھیلا، انڈے، دال، چاول، خشک دودھ اور لہسن کی قیمتیں بڑھ گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کے قیمت میں 116 روپے 28 پیسے کا اضافہ ہوا، فی درجن انڈوں کی قیمت 3 روپے 29 پیسے بڑھی، علاوہ ازیں دال ماش اور دودھ کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران گیارہ اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 19 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے