مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کی دہشت گردی،جموںمیںایک نوجوان کو شہید کر دیا
علاقے میں قابض فوج کاسرچ آپریشن جاری،سرینگر بارہمولہ ہائی وے پر مشتبہ شے ملنے کے بعد ٹریفک معطل
جموں (ویب نیوز )
مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران پیرکو ضلع جموں میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔کے پی آئی کے مطابق بھارتی پیراملٹری بارڈر سیکیورٹی فورس نے نوجوان کو ضلع کے علاقے ارنیا میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا ۔ علاوہ ازیں ضلع بارہمولہ میں ایک مشکوک شے ملنے کے بعد سرینگر بارہمولہ ہائی وے پر ٹریفک کو معطل کردیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ مشتبہ شے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ یہ بارودی سرنگ ہے، ضلع کے علاقے پٹن میں زنگم فلائی اوورپرپائی گئی ۔پولیس نے بتایاکہ بھارتی فوج موقع پر پہنچ گئی ہے اور بعد ازاں بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیاگیا۔ دونوں اطراف سے ٹریفک روک دی گئی ہے۔۔