پارٹی چیئرمین کے حکم پر یوم آزادی جوش و خروش سے منایا جائیگا، پی ٹی آئی

دنیا کو پیغام دیں پاکستانی قوم اور پاکستان تحریک انصاف محب الوطنی کا نام ہے

ہم امن، انصاف، خوشحالی اور حقیقی آزادی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، بیان

اسلام آباد( ویب  نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی چیئرمین کے حکم پر یومِ آزادی جوش و خروش سے منانے کا اعادہ کرلیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پی ٹی آئی نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے ایک پیغام میں کہا کہ پارٹی چیئرمین نے ہم سے کہا ہے کہ یوم آزادی بھرپور جوش و خروش سے منائیں۔پی ٹی آئی نے کہا کہ دنیا کو یہ پیغام دیں کہ پاکستانی قوم اور پاکستان تحریک انصاف حب الوطنی کا نام ہے اور ہم امن، انصاف، خوشحالی اور حقیقی آزادی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔تحریک انصاف نے اپنے پیغام کے ساتھ ایک تصویر شئیر کی جس پر ایک سابق امریکی صدر براک اوباما کی اہلیہ مشل اوباما کا ایک جملہ درج ہے کہ جب وہ نیچے جائیں گے، تو ہم اوپرکی سمت میں چلے جائیں گے۔پی ٹی آئی نے سابق امریکی خاتون اول کے جملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کی حالیہ سیاست پرنافذ ہوتا کہ حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کرادرکشی کا سہارا لیکر اہل خانہ کی توہین کررہی ہے۔مزید کہا کہ یہ ایک اور منصوبہ بندی کررہے ہیں کہ قومی پرچم کو نذر آتش کرکے اس کا الزام پی ٹی آئی پرعائد کردیا جائے۔ اس کے ساتھ لکھا کہ ہمارا عزم ہے کہ یوم آزادی کو جوش و جذبے کے ساتھ منائیں گے۔