چیئرمین پی ٹی آئی نے9مقدمات میں اپنی ضمانتیں خارج کرنے کے فیصلے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیئے

ٹرائل کورٹ نے دیکھے بغیر ہی ضمانتیں عدم پیروی پرخارج کردیں، فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے،درخواست میں استدعا

اسلام آباد( ویب  نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی ضمانتیں خارج کرنے کے فیصلے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیئے۔9 مئی ، جوڈیشل کمپلیکس حملہ اور جعل سازی سمیت 9 مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کے فیصلے کو چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔وکیل سلمان صفدر کی وساطت سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں 9 درخواستیں دائر کی گئیں جس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے سٹیٹ اور مدعی مقدمہ کو فریق بنایا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سیشن کورٹ سے 6، اے ٹی سی سے 3 ضمانتیں خارج ہوئیں ۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ ٹرائل کورٹ نے میرٹ دیکھے بغیر ہی ضمانتیں عدم پیروی پر خارج کر دیں ۔ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے ٹرائل کورٹس کے فیصلے کالعدم قرار دیئے جائیں۔ ٹرائل کورٹس کو دوبارہ کیسز سن کر میرٹ پر فیصلے کرنے کی ہدایت کی جائے ۔ ان 9 مقدمات میں پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے ۔