اشتعال پھیلانے اور بغاوت کا کیس،ایمان مزاری، علی وزیر کی درخواستِ ضمانت منظور

پراسیکیوٹر راجہ نوید کی جانب سے دلائل دیئے گئے جس میں پراسیکیوشن نے ضمانت کی مخالفت کی

عدالت نے درخواستِ ضمانت 30، 30 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیدیا

اسلام آباد(ویب  نیوز)

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے دھمکی، اشتعال اور بغاوت کے کیس میں سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری اور سابق ایم این اے علی وزیر کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی اور رہائی کا حکم دے دیا ۔ پیر کوایمان مزاری اور علی وزیر کی درخواست ضمانت بعداز گرفتاری پر سماعت اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔پراسیکیوٹر راجہ نوید، شیریں مزاری اور وکیل صفائی اے ٹی سی میں پیش ہوئے،عدالت میں ایمان مزاری کی جلسے میں تقریر کا سکرپٹ پڑھ کر سنایا گیا۔پراسیکیوٹر راجہ نوید کی جانب سے دلائل دیئے گئے جس میں پراسیکیوشن نے ضمانت کی مخالفت کی۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ  ایمان مزاری کے جلسے میں ہزار سے زائد افراد موجود تھے، انہوں نے تقریر میں کہا کہ ریاستی افسران نے غداری کی ہے ، ابھی تک یو ایس بی کی رپورٹ نہیں آئی اور تقریب کی فرانزک کروانی ہے۔اس دوران ایمان مزاری اور علی وزیر کے وکلا نے عدالت میں ضمانت کی استدعا کرکی ۔عدالت نے ایمان مزاری اور علی وزیر کی درخواستِ ضمانت 30، 30 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلی اور انہیں جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

#H

اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد ایمان مزاری دوبارہ گرفتار

 ایمان مزاری کو تھانہ بہارہ کہو میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا

#/H

آئٹم نمبر…35

راولپنڈی(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا۔اسلام آباد کی عدالت نے بغاوت اور اشتعال انگیزی کے کیس میں ایمان مزاری کی ضمانت منظور کی تھی جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ایمان مزار ی کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے وقت اسلام آباد پولیس جیل کے باہر موجود تھی جہاں سے پولیس نے ان کو پھر گرفتار کرلیا۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے فوری طور پر ایمان مزاری کی گرفتاری کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی تاہم جیل سے باہر آتے ہی پولیس انہیں لے کر روانہ ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایمان مزاری کو تھانہ بہارہ کہو میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا  ۔mk

#/S