شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

وزارت داخلہ اور ایف آئی اے سے 3 روز میں جواب طلب کر لیاگیا ، افسران متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ آئندہ سماعت پر عدالت میں حاضر ہوں،تحریری حکمنامہ

اسلام آباد(ویب  نیوز)

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے  وزارت داخلہ اور ایف آئی اے سے 3 روز میں جواب طلب کر لیا ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو سینئر افسران کو عدالتی معاونت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت میں پیشی کیلئے ایسے افسران کو مقرر کیا جائے جنہیں کیس کے حقائق معلوم ہوں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ افسران کیس سے متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ آئندہ سماعت پر عدالت میں حاضر ہوں، بعد ازاں عدالت نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت 19 جولائی تک ملتوی کر دی۔