بے نظیر بھٹو کی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث دو ریٹائرڈ فوجی افسران کی سزائیں برقرار،اپیلیں خارج
محفوظ کیا گیا فیصلہ جسٹس منیب اختر نے پڑھ کر سنایا،فیلڈ کورٹ مارشل نے آزاد منہاس کو 2، عنایت اللہ کو 4سال قید بامشقت اور برطرفی کی سزا سنائی تھی
اسلام آباد (ویب نیوز)
سپریم کورٹ نے بے نظیر بھٹو کی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث دو ریٹائرڈ فوجی افسران کی سزائیں برقرار رکھتے ہوئے سزائوں کے خلاف اپیلیں خارج کر دیں۔سپریم کورٹ نے کرنل (ر)آزاد منہاس اور کرنل (ر)عنایت اللہ کی سزائوں کے خلاف اپیلیں خارج کر دیں ، فیلڈ کورٹ مارشل نے آزاد منہاس کو 2، عنایت اللہ کو 4سال قید بامشقت اور برطرفی کی سزا سنائی تھی۔دونوں سابق فوجی افسران پر 1995 میں بینظیر بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے الزام تھا، سزائوں کے خلاف اپیلوں پر 15 فروری کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا جو سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر نے پڑھ کر سنایا۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ سے درخواستیں مسترد ہونے کے بعد 2016 میں سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیاتھا۔