جموں کشمیر بھارت کا نہ کبھی تھا نہ کبھی ہوگا،پاکستانی نمائندہ مشن کابھارت کو بھرپور جواب
بھارتی مظالم اور پابندیوں کے باوجود کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں
آزادی کی تحریک دہشت گردی نہیں، بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف کشمیریوں کی مزاحمت جائز اور قانونی ہے
بھارت نے کشمیر پر جابرانہ قبضہ کر رکھا ہے، جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت جواب دہ ہے
بھارت دہشت گردی کا شکار نہیں بلکہ اس کا اسپانسر ہے،بھارت پاکستان سمیت خطے کے ممالک میں دہشت گردی میں ملوث ہے
بھارتی دہشت گردی کی فرنچائز اب عالمی ہوگئی ہے، دنیا بھارت کو اسٹریٹجک وجوہات پر چھوٹ دینا بند کردے،صائمہ سلیم
نیویارک(ویب نیوز)
اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی نمائندہ صائمہ سلیم نے بھارت کو بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کشمیر بھارت کا نہ کبھی تھا نہ کبھی ہوگا، بھارت نے کشمیر پر جابرانہ قبضہ کر رکھا ہے، آزادی کی تحریک دہشت گردی نہیں،بھارت دہشت گردی کا شکار نہیں بلکہ اس کا اسپانسر ہے،بھارت پاکستان سمیت خطے کے ممالک میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ پاکستانی مشن کی نمائندہ صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارتی مظالم اور پابندیوں کے باوجود کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ قونصلر صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف کشمیریوں کی مزاحمت جائز اور قانونی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت جواب دہ ہے، بھارت دہشت گردی کا شکار نہیں بلکہ اس کا اسپانسر ہے۔ بھارت پاکستان سمیت خطے کے ممالک میں دہشت گردی میں ملوث ہے، بھارتی دہشت گردی کی فرنچائز اب عالمی ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں، رواں سال کے ابتدائی 8ماہ میں صرف مسیحیوں پر 525حملے کئے گئے۔ قونصلر صائمہ سلیم کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھارت کو اسٹریٹجک وجوہات پر چھوٹ دینا بند کردے۔