چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ، 190 ملین پائونڈز ریفرنسز میں گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواستیں دائر
نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی ان دونوں ریفرنسز میں گرفتاری ڈالے جانے کا خدشہ ہے
چیئرمین پی ٹی آئی کو مرکزی درخواستوں پر فیصلے تک گرفتار کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کئے جائیں
ہائی کورٹ احتساب عدالت کا 10 اگست 2023کے فیصلے پر عملدرآمد معطل قراردے،درخواستوں میں موقف
اسلام آبا د( ویب نیوز)
چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ اور 190 ملین پائونڈز ریفرنسز میں گرفتاری سے بچنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواستیں دائر کردیں، جن میں استدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ احتساب عدالت کا 10 اگست 2023 کے فیصلے پر عملدرآمد معطل قراردے۔چیئرمنین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ نیب تحقیقات اور 190 ملین پانڈ کرپشن کیس میں گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل لطیف کھوسہ کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ احتساب عدالت نے 10 اگست 2023 کو چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں خارج کیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے ضمانت کی درخواستیں خارج کرنے کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔درخواستوں میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں خارج کرنے کیخلاف درخواست پر نوٹسز جاری کر رکھے ہیں۔درخواستوں میں استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی ان دونوں ریفرنسز میں گرفتاری ڈالے جانے کا خدشہ ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ احتساب عدالت کا 10 اگست 2023 کے فیصلے پر عملدرآمد معطل قراردے، اور فیصلے پر عملدرآمد روکا جائے، اور حتمی فیصلے تک چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سے روکنے کے احکامات دیے جائیں۔درخواست میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے عدم حاضری پر ضمانت کی درخواستیں خارج کرنے کا احتساب عدالت کا فیصلہ چیلنج کررکھا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو مرکزی درخواستوں پر فیصلے تک گرفتار کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔