سیالکوٹ۔ امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار سے پولیس کی بدتمیزی،
پولیس کی ایک بزرگ خاتون سے ہاتھا پائی بھی ہوگئی ،
سیالکوٹ(ویب نیوز)
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 71 سے تحریک انصاف کی خاتون امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار سے پولیس کی بدتمیزی، پولیس کی ایک بزرگ خاتون سے ہاتھا پائی بھی ہوگئی ، سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کے خلاف قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے والی ریحانہ امتیاز ڈار جو سابق ڈپٹی میئر سیالکوٹ امتیاز الدین ڈار کی بیوی اور گرفتار بیٹے عمر فاروق ڈار اور عثمان ڈار کی ماں ہے اور وہ تحریک انصاف کی قومی اسمبلی حلقہ این اے 71 میں امیدوار ہیں کے محمد پورہ روڈ پر گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری نے پہنچ کر کارکن خواتین و مردوں کے ساتھ زیادتیاں کیں، ریحانہ امتیاز ڈار کے ساتھ بھی مسلح پولیس اہلکاروں نے بدتمیزی کی اور دوسری معزز خاتون سے ہاتھا پائی کی، پولیس زیادتی کی شکار خواتین و مردوں نے احتجاج کیا اور پولیس کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا، ڈی ایس پی سٹی سیالکوٹ طارق ڈھڈی نے بتایا کہ تحفظ کیلئے تعینات پولیس کی خواتین و مردوں سے کوئی زیادتیاں نہیں ہوئیں اور تحفظ جاری ہے
فوج ، رینجرز انتخابات میں امن و امان کو یقینی بنائیں گے، ڈی آراوسیالکوٹ
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر و ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں پاک فوج اور رینجرز کے جوان پولیس کی معاونت کیلئے 8 فروری کو قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں امن و امان کو یقینی بنائیں گے، ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور سلسلہ میں کسی سے رو رعایت نہیں برتی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے اجلاس میں الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے دوران کیا، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حساس پولنگ اسٹیشن پر سیکیورٹی کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب نیشنل ریڈیو ٹیلی کام کارپوریشن پاکستان کی ذمہ داری ہوگی، انہوں نے مزید کہا کہ ریٹرننگ افسران اپنے اپنے حلقوں میں پریذائیڈنگ اور پولنگ سٹاف کی ڈیوٹیاں جلد از جلد لگا کر ڈیوٹی روسٹر جاری کریں، پولنگ میٹریل کی تقسیم کیلئے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عمل کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انتخابات ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور سلسلہ میں کسی سے رو رعایت نہیں برتی جائے گی