پاکستان میں عالمی تجارت، سیاحت اور ٹرانزٹ کی عالمی معیار کی سہولیات متعارف کروانے کا فیصلہ
ائرپورٹس، بندر گاہوں، پاکستان کے زمینی تجارتی کسٹمز اسٹیشنزکی حدود میں سکینرز کی تنصیب کی جائے گی
مواصلاتی نظام اور دیگر ضروری انفراسٹرکچر کی تعمیر سے گلگت بلتستان کے شعبہ سیاحت کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔ انوار الحق کاکڑ
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چیئرمین راجہ ناظم الامین کی قیادت میں رائل فانڈیشن آف گلگت بلتستان کے 17رکنی وفد کی ملاقات
اسلام آباد( ویب نیوز)
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان میں عالمی تجارت، سیاحت اور ٹرانزٹ کی عالمی معیار کی سہولیات متعارف کروانے کیلئے متعارف کروائے جا رہے آٹو میٹڈ انٹری اینڈ ایگزٹ سسٹم(AEES)کیلئے ملک بھر میں متعین کئے گئے فوکل پرسنز میں سے جناح انٹرنیشنل ائر پورٹ کراچی کے فوکل پرسن سلمان چوہدری ڈپٹی ڈائریکٹر کی جگہ ڈپٹی ڈائریکٹر حماد احمد کو نیا فوکل پرسن تعینات کر دیا ہے جو ائرپورٹس، بندر گاہوں، پاکستان کے زمینی تجارتی کسٹمز اسٹیشنزکی حدود میں سکینرز کی تنصیب کے عمل کو مکمل کروائیں گے اور ان سکینرز کے سامنے سے گزارے جانے والے سامان، مسافروں، ان کے سامان گاڑیوں کی سکیننگ کی جائے گی اور اس سارے عمل کی مانیٹرنگ اسلام آباد ائر پورٹ کے سول ایوی ایشن کے کنٹرول روم میں اس عمل کی مانیٹرنگ کی جائے گی اس پورے سسٹم کو آپریشنل رکھنے کیلئے ان اداروں کے فرائض کی نشاندہی پر مشتمل مفائمت کی یاد داشتوں پر جلد ہی دستخط کئے جائیں گے جس کے بعد آٹومیٹڈ انٹری اینڈ ایگزٹ سسٹمز کو ملک بھر میں آپریشنل کر دیا جائے گاان کے ساتھ ساتھ دو دیگر فوکل پرسنز تعینات کئے گئے ہیں ان میں کے بارے میں ڈپٹی ڈائریکٹر ریفارمز اینڈ ایڈمنسٹریشن اسلام آبادمحمد ابراہم کے مطابق ایف بی آر نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیو ایشن کراچی کے فوکل پرسن ایڈیشنل ڈائریکٹرعامر رشید کی جگہ ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹمز ویلیو ایشن ازکا ظفر رانا کو نیا فوکل پرسن تعینات کر دیا ہیاس ضمن میں نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہیایڈیشنل کلکٹر کسٹمز ٹریفک اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ،ایڈیشنل کلکٹر پورٹ قاسم، ایڈیشنل کلکٹر اپریزمنٹ(ایسٹ) کراچی، ایڈیشنل کلکٹر اپریزمنٹ ویسٹ کراچی،ایڈیشنل کلکٹر اپریزمنٹ (ساوتھ ایشیا ٹرمینل) کراچی،ایڈیشنل کلکٹرانفورسمنٹ ہیڈ کوارٹر کراچی، ایڈیشنل کلکٹر ائر پورٹ ٹریفک ملتان انٹرنیشنل ائر پورٹ،ایڈیشنل کلکٹر ائر پورٹ ٹریفک علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ لاہور، ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز ائر پورٹ ٹریفک پشاور ائر پورٹ،ایڈیشنل ڈائریکٹر (ہیڈ کوارٹر) ٹرانزٹ ٹریڈ کراچی تعینات کئے گئے ہیں کو اس سسٹم کو متعارف کروانے کیلئے ریموٹ امیجنگ انالیسیس سینٹر کسٹمز ہاوس کراچی میں مدعو کرنے اور اس سسٹم کو چلانے کیلئے بڈنگ میں شریک ہونے والی کمپنی کو آٹومیٹک انٹری اینڈ ایگزٹ سسٹمز کے مختلف مراحل کی تنصیب اور ان کو آپرپیشنل کرنے کیلئے کوارڈنیشن فراہم کرنیکے فرائض سرانجام دیں گے