چین پاکستانی عوام کے انتخاب کا مکمل احترام کرتا ہے۔ ترجمان چینی وزار ت خارجہ
پاکستان کی سیاسی جماعتیں انتخابات کے بعد سیاسی یکجہتی اور سماجی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کریں گی۔
بیجنگ( ویب نیوز)
چینی وزار ت خارجہ کی ترجمان ما نینگ نے پاکستان کے عام انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان کے عام انتخابات عمومی طور پر ، پرامن طریقے سے ہوئے اور ہم اس پر پاکستان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے پاکستانی قوم کو بہترین انتخابات منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں عام انتخابات مستحکم اور ہموارطریقے سے منعقد کیے گئے، ہم پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا قریبی دوست اور ہمسایہ ملک ہے، چین پاکستانی عوام کے انتخاب کا مکمل احترام کرتا ہے، چین آنے والی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ چین پر امید ہے کہ پاکستان کی متعلقہ جماعتیں انتخابات کے بعد سیاسی یکجہتی اور سماجی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کریں گی۔ان کا کہنا تھا کہ ایک قریبی اور دوست ہمسایہ کے طور پر چین پاکستانی عوام کے انتخاب کا مکمل احترام کرتا ہے۔ پاکستان کی متعلقہ جماعتیں انتخابات کے بعد سیاسی یکجہتی اور سماجی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کریں گی۔انھوں نے کہا کہ چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کو تیز کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کی امید رکھتا ہے، دونوں ممالک کے عوام کے فائدے کے لیے نیا دور شروع کیا جائے گا۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ پاکستان میں متعلقہ فریق یکجہتی پر قائم رہ سکتے ہیں اور متعلقہ مسائل کو حل کرنے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں۔