مسافروں کی کمی ، کراچی سے جانے والی 19 پروازیں منسوخ
ایئر سیال کی کراچی سے اسلام آباد کی پی ایف 121 پرواز اور فلائی جناح کی ایف جے ایل 670 کو منسوخ
پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد کی پی کے 300، امارات ایئر کی کراچی سے دبئی کی پروازکو منسوخ کی گئیں
کراچی (ویب نیوز)
رمضان المبارک کے دوران مسافروں کی کمی کے باعث کراچی سے جانے والی 19پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ایئر سیال کی کراچی سے اسلام آباد کی پی ایف 121 پرواز اور فلائی جناح کی ایف جے ایل 670کو منسوخ کر دیا گیا۔پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد کی پی کے 300، امارات ایئر کی کراچی سے دبئی کی پرواز ای کے 605اور فلائی جناح کی کراچی سے لاہور کی پرواز ایف جے ایل 840کو منسوخ کیا گیا ۔فلائی بغداد کی کراچی سے بغداد کی پرواز آئی ایف 332، پی آئی اے کی کراچی سے جدہ کی پرواز پی کے 731کو منسوخ اور ایئر بلو کی کراچی سے لاہور کی پرواز پی اے402پانچ گھنٹے تاخیر سے شام 5 بجے شیڈول کر دی گئی۔پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 368، ایئر سیال کی کراچی سے لاہور کی پرواز پی ایف 143، عراقی ایئر ویز کی کراچی سے نجف کی 2 پروازیں بھی منسوخ کی گئیں۔سیرین ایئر کی کراچی سے لاہور کی پرواز ای آر 522، ایئر بلو کی کراچی سے اسلام آباد کی پی اے 200، سری لنکن ایئر کی کراچی سے کولمبو کی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی۔ایئر بلو کی کراچی سے دبئی کی پرواز پی اے 110، پی آئی اے اور ایئر بلو کی شام 7کی کراچی سے لاہور کی پروازیں جبکہ امارات ایئر کی کراچی سے دبئی جانے والی شام 7 بجے کی پرواز ای کے 609 بھی منسوخ کی گئی ۔ایئر بلو کی رات 8بجے کی کراچی سے لاہور کی پرواز پی اے 406 بھی منسوخ کر دی گئی۔ سی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مسافروں کا لوڈ انتہائی کم ہونے پر پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔