وادی تیراہ میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں زخمی لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک دوران علاج شہید ہوگئے
شہید کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں اداکردی گئی،
راولپنڈی (ویب نیوز)
خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک دوران علاج شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور خوارجیوں کے درمیان 9 اگست کو فائرنگ کاتبادلہ ہوا تھا، اس دوران لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک خوارجیوں کیخلاف ٹیم کی قیادت کرتیہوئے زخمی ہوئے تھے۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا تھا جہاں دوران علاج انہوں نے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید کی عمر 24 سال 8 ماہ تھی، ان کا تعلق پنجاب کے ضلع اٹک سے تھا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسزدہشت گردی کیخاتمے کے لیے پرعزم ہیں، بہادرافسروں وجوانوں کی قربانیاں ہماریعزم کومزیدتقویت دیتی ہیں۔9 اگست کو وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان تین مختلف مقامات پرفائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس میں 4 خوارج سیکیورٹی فورسز کی مثر کارروائی کے باعث ہلاک ہوگئے تھے۔تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جن میں ضلع میانوالی سے تعلق رکھنے والے حوالدار انعام گل، ضلع ٹانک کے سپاہی محمد عمران اور ضلع مردان کے سپاہی الطاف خان شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں اداکردی گئی، جنازے میں کورکمانڈر پشاور، شہید کے لواحقین اور عسکری و سول حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جب کہ شہیدکو ان کے آبائی شہر میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیاجائیگا۔