Indian paramilitary soldiers stand guard during a gunfight between suspected rebels and Indian security forces at a checkpoint in Nagrota, outskirts of Jammu, India, Thursday, Nov.19, 2020. Four suspected militants were killed and two Indian police officers were wounded in the gunfight on the main highway linking Jammu and Srinagar police said. (AP Photo/Channi Anand)

سری نگر(کے پی آئی)

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوج نے تحریک آزادی کو دبانے کے لیے جدیدکامیکازڈرونز   ‘Kamikaze’  تعینات کردیے ہیں۔ یہ ڈرونزجو حال ہی میں علاقے میں تعینات کیے گئے ہیں،خطرات کی درست نشاندہی کرنے، ان کا سراغ لگانے اور انہیں بے اثر کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔یہ خود کار فضائی آلات اب خاص طور پر کنٹرول لائن سے متصل علاقوں میں تعینات کیے جا رہے ہیں۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ کامیکاز ڈرونز کی شمولیت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب علاقے میں آزادی پسند سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔قابض حکام کا کہنا ہے کہ یہ ڈرونز کسی بھی ہدف کے اوپر منڈلا سکتے ہیں، صورتحال کا جائزہ لے سکتے ہیں اور درستگی کے ساتھ حملہ کر سکتے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ ڈرونز ہائی ریزولوشن کیمروں اور دھماکہ خیز پے لوڈز سے لیس ہیں جس سے یہ اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے ایک موثر ہتھیار بن جاتے ہیں۔4 سے 5 کلو گرام وزنی ڈرون بنکروں میں چھپے ہوئے دشمنوں کو نشانہ بنانے میں انتہائی موثر ہے کیونکہ یہ 2.5 کلو تک ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ 6 کلو گرام پے لوڈ کے ساتھ 100 کلومیٹر کے دائرے میں دشمن کے ٹینکوں، ہتھیاروں اور اہلکاروں کو مثر طریقے سے بے اثر کر سکتا ہے، جس سے یہ محفوظ فاصلے پر درست حملوں کے لیے موزوں ہے۔اس جدید ٹیکنالوجی نے جاسوسی اور جارحانہ کارروائیوں کے لیے فوج کے ڈرون کے بڑھتے ہوئے استعمال کو اجاگر کیا۔