اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران20فلسطینی شہید ،125زخمی
18مارچ 2025سے اب تک 2,799 شہدا اور 7,805 زخمیوں کی تصدیق ہو چکی ہے،وزارت صحت
غزہ(ویب نیوز)
اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران20فلسطینی شہید اور125 زخمی ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہدا اور زخمیوں کی یومیہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران غزہ کے اسپتالوں میں 20شہدا (جن میں ایک کی لاش ملبے تلے سے نکالی گئی)اور 125زخمی لائے گئے۔ وزارتِ صحت کے مطابق آج فجر سے اب تک کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق، صہیونی قابض افواج کی جانب سے نہتے شہریوں پر کیے گئے وحشیانہ حملوں میں 70افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔ وزارت صحت کے مطابق اب بھی کئی شہدا اور زخمی شہری ملبے تلے اور سڑکوں پر موجود ہیں، جہاں امدادی ٹیمیں اور سول ڈیفنس فورسز صہیونی بمباری کے باعث پہنچنے سے قاصر ہیں۔ وزارت صحت فلسطین کے مطابق 7اکتوبر 2023سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہدا کی مجموعی تعداد 52,928جبکہ زخمیوں کی تعداد 119,846ہو چکی ہے۔ صرف 18مارچ 2025سے اب تک 2,799 شہدا اور 7,805 زخمیوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔





