غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں مزید51 افراد شہید ہوگئے ہیں

غزہ(  ویب  نیوز)

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں51 افراد شہید ہوگئے ہیں ۔ غزہ میں وزارت صحت  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ بھر کے ہسپتالوں میں کل 51 لاشیں لائی گئیں، اس عرصے کے دوران 115 افراد زخمی ہوئے۔ اکتوبر 2023 سے اب تک مجموعی طور پر52,423  فلسطینی شہید اور117,639 زخمی ہوئے ہیں۔