بھارتی یوٹیوبر جیوتی ملہوترا بھارتی سلامتی کیلئے خطرہ کیسے بنی ؟
جاسوسی کا الزام ، بھارتی یوٹیوبر جیوتی ملہوترا سمیت 4 افراد گرفتار
نئی دہلی (ویب نیوز)
پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں بھارتی خاتون یوٹیوبر جیوتی ملہوترا سمیت کماز کم چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔پولیس حکام کے نے دعوی کیا ہے کہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ جیوتی ملہوترا کی سرگرمیاں بھارتی سلامتی کیلئے خطرہ تصور کی جارہی تھیں۔بھارتی پولیس حکام نے الزام لگایا کہ جیوتی نے 2023 میں پاکستان کا دورہ کیا۔سفری وی لاگز بنانے والی جیوتی ملہوترا کے یوٹیوب پر پونے 4 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں۔ بی بی سی کے مطابق انڈیا کی ریاست ہریانہ اور ریاست پنجاب کی پولیس نے گذشتہ روز پاکستانی حکام کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کے الزام میں چند افراد کو گرفتارکیا ہے جن میں یوٹیوبر جیوتی ملہوترا اور دیویندر سنگھ بھی شامل ہیں۔جیوتی ملہوترا کا تعلق ہریانہ کے شہر حصار سے ہے اور وہ ایک ٹریول بلاگر اور یوٹیوبرہیں۔ ان کے علاوہ ہریانہ کے شہر کیتھل کے مست گڑھ گاں سے 25 سالہ دیویندر سنگھ، پنجاب کے مالیرکوٹلا سے ایک خاتون اور ایک نامعلوم شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔انڈین سوشل میڈیا پر ان لوگوں کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے انفلوئنسر جیوتی ملہوترا کے یوٹیوب اور انسٹاگرام اکانٹ سے ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں۔ جیوتی کو پانچ دن کے لیے پولیس ریمانڈ میں بھیج دیا گیا ہے۔دونوں ریاستوں کی پولیس سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق ان افراد پر الزام ہے کہ وہ بعض پاکستانی حکام کے ساتھ رابطے میں تھے اور انڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف کیے جانے والے آپریشن سندور سے متعلق معلومات ان کے ساتھ شیئر کر رہے تھے۔جیوتی ملہوترا ایک ٹریول بلاگر ہیں۔ انھوں نے اپنے یوٹیوب چینل کا نام ‘ٹریول ود جو’ رکھا ہے۔ انھوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر مختلف ممالک میں اپنے سفر کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔جیوتی نے اپنے یوٹیوب چینل پر پاکستان کے دورے کے بارے میں بھی کئی ویڈیوز پوسٹ کی ہیں۔بی بی سی کے نامہ نگار کمل سینی نے حصار کے ڈی ایس پی کملجیت کے حوالے سے بتایا کہ موصولہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے حصار کی رہنے والی جیوتی ملہوترا کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور بی این ایس 152 کے تحت گرفتار کیا ہے۔پولیس نے کہا کہ جیوتی کے موبائل اور لیپ ٹاپ سے کچھ مشتبہ معلومات ملی ہیں۔پولیس کے مطابق ہم نے اسے پانچ روز کی ریمانڈ پر لے لیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جاری ہے، وہ ایک پاکستانی شہری سے مسلسل رابطے میں تھیں، اس بارے میں مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ہریانہ پولیس 25 سالہ دیویندر سنگھ کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا ہے پولیس نے دیویندر کو عدالت میں پیش کیا اور اسے ریمانڈ پر لے لیا تاکہ ان سے مزید پوچھ گچھ کی جا سکے۔بی بی سی کے نامہ نگار چرنجیو کوشل نے بتایا کہ11 مئی کو پنجاب پولیس نے اطلاع دی تھی کہ پاکستان کے ہائی کمیشن میں تعینات ایک افسر کو معلومات فراہم کرنے کے الزام میں پنجاب کے شہر مالیر کوٹلہ سے ایک خاتون سمیت دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔پنجاب کے ڈی جی پی گورو یادو نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر یہ معلومات فراہم کی تھی۔ڈی جی پی کے مطابق گرفتار افراد کی شناخت غزالہ اور یامین محمد کے نام سے ہوئی ہے جو کہ مالیر کوٹلہ کے رہائشی ہیں۔ پولیس ٹیموں نے ان کے قبضے سے دو موبائل فون بھی برآمد کیے ہیں۔ڈی جی پی گورو یادو نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ گرفتار ملزم خفیہ معلومات کو شیئر کرنے کے بدلے آن لائن ذرائع سے رقم حاصل کرتا تھا۔ڈی جی پی کے مطابق دونوں ملزمان اپنے آپریٹر کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے اور ان کی ہدایات کے مطابق دوسرے مقامی آپریٹرز کو رقم بھیجتے تھے۔سوشل میڈیا پر ان گرفتاریوں کے حوالے سے کافی ہلچل ہے اور جیوتی ملہوترا تو مسلسل ایک دن سے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں۔