حکومتی وفد اور پیپلز پارٹی کے درمیان ملاقات ختم، ڈیڈلاک برقرار..حکومتی وفد پیپلز پارٹی کو منانے میں ناکام رہا، پیپلز پارٹی نے ایوان میں علامتی شرکت کا فیصلہ برقرار
لیڈ ( سیاسی کشیدگی برقرار) پی پی کا قومی اسمبلی اور سینیٹ سے واک آؤٹ
کوئی اس بھول میں نہ رہے کہ پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگا دے گا، ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ متنازعہ بیانات دینے کی آخر وجہ کیا ہے۔ ایسا نہ ہو کہ پھر صوبائیت کی بدبو پھیلا دی جائے، راجہ پرویز اشرف
پیپلز پارٹی کے سینیٹرز نے ایوان بالا سے بھی واک آؤٹ کیا، اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ مریم نواز کے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق بیا نا ت دونوں جماعتوں کے درمیان کشیدگی شروع ہوگئی،
صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی اس سیاسی کشیدگی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو کراچی طلب کرلیا ہے، جہاں اس حوالے سے مشاورت کی جائےگی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے اس معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں صوبے کے حوالے سے کسی بھی بات کا جواب دینے کا پورا حق حاصل ہے۔






