یو اے ای صدرکا دورہ پاکستان،ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کردی

شہری وہ ٹریفک قواعد و ضوابط کی پابندی کریں اور پولیس کی ہدایات کے مطابق سفر کریں. شہریوں سے اپیل

اسلام آباد(ویب  نیوز)

متحدہ عرب امارات(یو اے ای)کے صدر محمد بن زاید النہیان 26 دسمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے،جس کے لیے اسلام آباد پولیس نے سڑکوں کی بندش کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی،دن 11 بجے تا 3 بجے سہ پہر اسپیشل پروگرام کے سلسلے میں ایکسپریس ہائی وے اور مری روڈ/کلب روڈ پر ڈائیورشنز لگائی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے شہریوں کے لیے 26 دسمبر 2025 کو ٹریفک ڈائیورشن کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی ہے۔ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ دن 11 بجے تا 3 بجے سہ پہر اسپیشل پروگرام کے سلسلے میں ایکسپریس ہائی وے اور مری روڈ/کلب روڈ پر ڈائیورشنز لگائی جائیں گی۔پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ روات سے ایکسپریس ہائی وے پر سفر کرنے والے افراد روات سے راولپنڈی پشاور روڈ کا استعمال کریں تاکہ ٹریفک میں تاخیر سے بچا جا سکے۔ اسی طرح آئی جے پی روڈ اور سری نگر ہائی وے سے ایکسپریس ہائی وے کی جانب آنے والے شہری اندرون شہر سروس روڈز استعمال کریں۔ پولیس نے مزید کہا کہ شہریوں کو سفر کے لیے 20 سے 25 منٹ اضافی وقت کے ساتھ نکلنا چاہیے تاکہ کسی قسم کی تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی سہولت کے لیے سڑکوں پر موجود ہوں گے اور کسی بھی قسم کی رہنمائی کے لیے شہری ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا پکار 15 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ٹریفک قواعد و ضوابط کی پابندی کریں اور پولیس کی ہدایات کے مطابق سفر کریں تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے اور کسی حادثے سے بچا جا سکے۔