جامعہ اشرفیہ کے ناظم مولانا فضل الرحیم اشرفی انتقال کرگئے

حافظ فضل الرحیم اشرفی ایک جید عالمِ دین، ممتاز محدث اور دینی تعلیم کے فروغ میں نمایاں خدمات انجام دینے والی عظیم شخصیت تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف
جامعہ اشرفیہ لاہور کے سرپرست اعلی و سابق مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

نماز جنازہ مولانا فضل رحیم اشرفی کے فرزند مولانا حافظ زبیر حسن نے پڑھائی.. نمازہ جنازہ میں علما اکرام اور سیاسی و مزہبی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت کی.sharethis sharing button

لاہور (  خصوصی رپورٹر  )
جامعہ اشرفیہ کے ناظم مولانا فضل الرحیم اشرفی انتقال کر گئے، وزیراعظم شہباز شریف نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔  مولانا فضل الرحیم اشرفی طویل عرصے سے علیل تھے، مرحوم کی نمازجنازہ دوپہر2بجے جامعہ اشرفیہ میں اداکی جائے گی۔  وزیراعظم شہباز شریف نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حافظ فضل الرحیم اشرفی ایک جید عالمِ دین، ممتاز محدث اور دینی تعلیم کے فروغ میں نمایاں خدمات انجام دینے والی عظیم شخصیت تھے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحیم نے اپنی پوری زندگی قرآن و سنت کی تعلیم، دینی اقدار کے فروغ اور اخلاقی تربیت کے لیے وقف کر رکھی تھی جس سے بے شمار طلبہ و علما نے استفادہ کیا، مرحوم کی علمی و دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جامعہ اشرفیہ کے مولانا فضل الرحیم کے انتقال پر اظہار افسوس اور سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیا ہے۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے مولانا فضل الرحیم اشرفی کی رحلت پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ اہل خانہ اور سے اظہار تعزیت اور صبر کی دعا کرتے ہیں، علم کی جو شمع انہوں نے روشن کی وہ ہمیشہ فروزاں رہے گی، ان کی دینی و مذہبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مفتی محمد زبیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحیم اشرفی کا انتقال علمی اور روحانی دنیا ناقابل تلافی نقصان ہے، مولانا فضل الرحیم اشرفی نہایت مشفق و دلآویز شخصیت کے مالک تھے۔

 مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

جامعہ اشرفیہ لاہور کے سرپرست اعلی و سابق مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی نماز جنازہ جامعہ اشرفیہ لاہور میں ادا کر دی گئی ۔نماز جنازہ مولانا فضل رحیم اشرفی کے فرزند مولانا حافظ زبیر حسن نے پڑھائی ۔مولانا حافظ فضل الرحیم کی نمازہ جنازہ میں علما اکرام اور سیاسی و مزہبی شخصیات بڑی تعداد میں شرکت کی جن میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن،مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق ،چئیرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی،چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد،رکن قومی اسمبلی حافظ نعمان ،سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی،صوبائی وزیر بلال یاسین،مولانا امجد ،قاری حنیف جالندھری ،نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ ،چیئرمین کل مسالک علما بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم ، جماعت اسلامی پنجاب کے امیر جاوید قصوری، وفاق المدارس العربیہ کے ناظم اعلی  قاری حنیف جالندھری ، وفاق المدارس الشیعہ کے نمائندے ،مولانا لعل حسین توحیدی ،ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر عبدالغفور راشد، رہنما جے یو آئی مولانا امجد خان،ڈی جی خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران ڈاکٹر علی اصغر مسعودی، وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین ، ،فرید پراچہ ، ، مولانا اسد اللہ فاروق اور دیگر بہت سی شخصیات شامل ہیں