کراچی (ویب ڈیسک)
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر گراوٹ کا شکار، 70 پیسے کے بعد 165 روپے کے ریٹ پر فروخت ہوا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالرساڑھے تین ماہ کی کم ترین سطح پر ٹریڈ ہوا۔ انٹربینک میں 70 پیسے کمی کے بعد ڈالر 165 روپے پر ٹریڈ ہونے لگا۔ واضح رہے کہ 16 جون 2020 کو ڈالر 164 روپے 87 پیسے پر ٹریڈ ہوا تھا ۔26 اگست سے ابتک ڈالر 3 روپے 43 پیسے سستا ہوا ہے۔ ڈالر کی قیمت کم ہونے سے پاکستان پر واجب الادا قرضوں کے بوجھ میں 350 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی تھی، 18 پیسے کی گراوٹ کے بعد ڈالر 165 روپے 70 پیسے کے ریٹ پر فروخت ہوا تھا۔