لاہور (ویب ڈیسک)
محکمہ ایکسائز پنجاب کی تاریخ میں سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ ہو گئی، لمبرگینی سپورٹس کار کی قیمت ساڑھے گیارہ کروڑ ہے۔
محکمہ ایکسائز کے مطابق گاڑی کی رجسٹریشن کی قیمت 45 لاکھ 32 ہزار روپے جمع کروا دی گئی ہے۔
محکمہ ایکسائز نے کچھ دن قبل اتنی مہنگی گاڑی کی رجسٹریشن سے معذرت کی تھی اور کہا تھا کہ ایکسائز کے موٹر سسٹم میں 10 کروڑ تک کی گاڑی رجسٹرڈ ہو سکتی تھی۔
محکمہ ایکسائز نےاتنی مہنگی گاڑی کی رجسٹریشن کیلئے اپنے قوانین میں ترمیم کی۔
ذرائع کے مطابق مہنگی اسپورٹس کار ارجمند نامی شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہوئی ہے۔