اسلام آباد  (ویب نیوز)

الیکشن کمیشن نے مختلف عوامی درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اورتمام  خواہشمند  امیدواروں  کی سہولت کے لئے   پنجاب میں کاغذات نامزدگی  جمع کرانے  کی  تاریخ میں 2دن  کی توسیع کردی گئی ۔ اس تاریخ  میں اضافہ  کا اطلاق  مخصوص  نشستوں پر   بھی ہوگا۔   اب کاغذات  نامزدگی جمع کرانے  کی آخری تاریخ 16 مارچ (دفتری اوقات کار)  ہے ۔ لہذا تمام   سیاسی  پارٹیاں   مخصو ص نشستوں  پر ترجیحی فہرستیں    مورخہ 16مارچ 2023 تک  صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب (ریٹرننگ آفیسر) کے پاس جمع  کروانے  کی پابند  ہیں۔ اسکے  علاوہ الیکشن  کا تمام شیڈول  الیکشن کمیشن   کے نوٹیفکیشن   مورخہ 8 مارچ 2023 کے مطابق برقرار  ہے  اور پولنگ  30ا پریل  2023 کو ہوگی۔