کورونا کیسز، حیدرآباد میں (آج) پیر سے سمارٹ لاک ڈائون کا اعلان
حیدرآباد ( ویب ڈیسک )کورونا کیسز بڑھنے پر حیدرآباد میں ضلعی انتظامیہ نے تحصیل سٹی، لطیف آباد، قاسم آباد اور ٹنڈوجام کے بارہ علاقوں میں آج ،7 دسمبر سے سمارٹ لاک ڈائون نافذکرنے کا اعلان کردیا ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع بھر کی 6 یوسیز کے بارہ علاقوں میں سات دسمبر سے سمارٹ لاک ڈائون نافذ ہو گا، ان علاقوں میں قاسم آباد یوسی 2 کے علاقے، جیجل ما ہسپتال روڈ، فرید پلازہ اور اطراف کے علاقے شامل ہیں جبکہ وہی گل لطیف کالونی، میتھن ہائوسنگ سوسائٹی، سندھی مسلم ہائوسنگ سوسائٹی بھی سمارٹ لاک ڈائون کی زد میں آئیں گے۔سٹی کی یوسیز 2 کے علاقے ہیرآباد جیل روڈ، ڈاکٹرز کالونی، بھرگڑی فلیٹس، عامر ٹیرس سول ہسپتا ل کے اطراف کے علاقے لطیف اباد کی یوسی 2 جی او ار کالونی،پٹھان گوٹھ اور دیہی ٹنڈوجام میں بھی سمارٹ لاک ڈائون کا نفاذ ہو گا۔