اسلام آباد (ویب نیوز)

ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسزاور اموات کی شرح میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3ہزار 953کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 19افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اسی طرح ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.48فیصد رہی ہے ، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 14مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔